لاہور:(دنیا نیوز) قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری سکور کرنے والے محمد حریرہ نے کہا ہے کہ میرے لیے 300 رنز بنانا اعزاز کی بات ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حریرہ کا کہنا تھا کہ اننگز کے بعد پتا چلا کہ جاوید میانداد کے بعد 300 رنز بنانے والا دوسرا کھلاڑی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بھی کافی محنت کی ہے، امید ہے مستقبل میں بھی محنت کروں گا۔