لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان دیار غیر میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی سٹار بیٹر نے سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے دلیرانہ اننگز کھیلی اور شان مسعود کی ٹیم ڈربی کے خلاف سنچری سکور کرڈالی۔
محمد رضوان نے227 گیندوں پر 130 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی باری میں 22 چوکے شامل تھے۔
A first Sussex century for @iMRizwanPak
— Sussex Cricket (@SussexCCC) June 28, 2022
Superb innings. pic.twitter.com/64DL9HNJP9