لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر طوبیٰ حسن نے کہا ہے کہ پلیئر آف دی منتھ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، مجھے پاکستان کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا ہے، آرمی میں جانے یا ڈاکٹر بننے کا بہت شوق تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ کی 40ویں قسط میں گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ حسن نے کہا کہ مجھے والد کی طرف سے سپورٹ ملی جو مجھے کلب لے گئی، کلب کرکٹ سے میری سکلز میں کافی اضافہ ہوا، ورلڈ کپ میں میرا نام آنا خوشی کی بات تھی، میرے لیے ڈیبیو کرنا یادگار موقع تھا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرنیوالی قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ ثنا میر کے ساتھ ایک میچ کھیلوں، سینئر کھلاڑیوں نے بھی کافی سپورٹ کیا۔
40th edition of PCB Podcast is out now featuring interviews with Tuba Hassan, Shaun Tait, Yasir Shah and Mohammad Huraira!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 28, 2022
https://t.co/rviZaAoeRl
https://t.co/6niwmprqYs
https://t.co/M8m5Pdliho pic.twitter.com/W6vfAQfmKh