لاہور:(دنیا نیوز) کورونا کا شکار حارث رؤف کی جگہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل تمام ارکان کا ری ٹیسٹنگ میں ٹیسٹ منفی آیا، حارث رؤف کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔
پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کا 5 دن بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا اور فاسٹ باؤلر 5 دن قرنطینہ میں رہیں گے جبکہ آج کئے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا، نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی سکواڈ کا حصہ بن گئے جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزکے لئے قومی سکواڈ میں ریزرو پلیئر تھے۔