راولپنڈی:(دنیا نیوز) پاکستان میں تاریخی دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم نے ٹریننگ شروع کر دی ہے۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں کرکٹ میلہ، 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلین نے جم کر پریکٹس کی، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ موسم کو انجوائے کیا۔
نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ پاکستانی بہت زبردست مہمان نواز ہیں، یہاں کے بار بی کیو انہیں بڑے پسند آئے۔
انہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے اچھی کرکٹ ہونے کی امید بھی دلا دی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے شروع ہو گا۔