پاک آسٹریلیا سیریز میں 100 فیصد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Published On 01 March,2022 01:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، این سی او سی نے پاک آسٹریلیا سیریز میں 100فیصد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سٹیڈیم میں داخلے کے لیے شائقین کرکٹ کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا تاہم بارہ سال سے کم عمر بچے بغیر ویکسین لگوائے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

دوسری جانب آن لائن اور کوریئر سروس کے ذریعے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔