پی ایس ایل7: ٹرک نما کمنٹری باکس کو بند کردیا گیا

Published On 23 February,2022 05:00 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد ٹرک نما کمنٹری باکس کو بند کردیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوچکا ہے اور پلے آف کا آغاز ہوچکا ہے، تاہم کورونا وائرس نے بھی اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور کھلاڑیوں سمیت کمنٹیٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

کمنٹیٹر ڈینی موریسن اور عروج ممتاز بھی کوویڈ 19 میں مبتلا ہوچکے ہیں، پی ایس ایل 7 میں ٹرک نما کمنٹری باکس کا آئیڈیا متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اب کورونا کے باعث اس کو بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کے بین کٹنگ، عثمان قادر، سہیل خان، ہاشم آملہ سمیت دیگر کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔