لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی جانب سے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کے بعد ریفری علی نقوی نے حارث کو میچ کے بعد طلب کیا۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کا کہا، اس کے علاوہ انہوں نے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے تاہم حارث رؤف نے معاملے کو دوستانہ انداز قرار دیا تاہم ریفری نے حارث کو خبردار کرکے معاملہ ختم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے کرکٹر حارث رؤف کو کھیل کی سپرٹ کے حوالے سے بھی سمجھایا۔ ذرائع کے مطابق آن فیلڈ امپائرز نے بھی اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری کو نہیں کی چونکہ معاملہ ایک ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا تھا اس لیے سنگین قرار نہیں پایا، کھلاڑیوں کو واقعہ کے بعد گراؤنڈ میں ہنستے کھیلتے بھی دیکھا گیا۔