لاہور:(ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں 5 ویں نصف سنچری سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پی ایس ایل 2022 میں اپنی پانچویں نصف سنچری سکور کی۔
Power hit #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvQG pic.twitter.com/GUa7qZxdUD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
انہوں نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
اب تک کے پی ایس ایل 7 کے میچز میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں 52، لاہور قلندرز کے خلاف 59، پشاور زلمی کے خلاف 82 اور کراچی کنگز کے ہی خلاف دو روز قبل کھیلے گئے میچ میں 76 رنز کی اننگز کھیلی۔