اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا، ایلکس ہیلز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے باہر

Published On 15 February,2022 02:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیون کے اہم مرحلے سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، انگلش بیٹر ایلکس ہیلز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ یونائیٹڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بین ڈکٹ بھی نجی مصروفیات کے باعث لیگ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔