پی ایس ایل7: فتح کے قریب پہنچ کر کنگز ہمت ہار گئے،اسلام آباد کی 1 رن سے فتح

Published On 14 February,2022 06:55 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے جیت اپنے نام کرلی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 21 ویں میچ کیلئے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کراسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز اننگز

192 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔

 سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم آخری گیند پر 190 رنز بناسکی اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم نے سب سے زیادہ 55 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ بد قسمتی سے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے، شرجیل خان نے 44، کپتان بابر اعظم 13، جوئے کلارک صفر، صاحبزادہ فرحان 17، محمد وسیم 3، جورڈن تھامپسن اور کرس جورڈن صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ قاسم اکرم 51 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وقاص مقصود نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 3 شکار کئے جبکہ آصف علی نے 2 ، ذیشان ضمیر اور لیام ڈاسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔

 رحمان اللہ گرباز 12، الیکس ہیلز 25، محمد اخلاق 2، شاداب خان 34، لیام ڈاؤسن 15، اعظم خان22، آصف علی 28 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، اس طرح کراچی کنگز کو ایونٹ میں مسلسل 7 ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فہیم اشرف نے 29 اور حسن علی نے 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 191 رنز بنائے، عماد وسیم نے دو جبکہ میر حمزہ، کرس جورڈن، عمید آصف، تھامپسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

فاتح ٹیم کے آصف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 کراچی کنگز سکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے لئے کراچی کنگز کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شرجیل خان، جوئے کلارک، جارڈن تھامپسن، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، کرس جورڈن، عماد وسیم، عمید آصف اور میر حمزہ شامل تھے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ

کراچی کنگز کے خلاف میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں کپتان شاداب خان، الیکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، محمد اخلاق، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، لیام ڈاسن، حسن علی، وقاص مقصود اور ذیشان ضمیر شامل تھے۔