زلمی، کنگز میچ کے بعد پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے شادی کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا

Published On 14 February,2022 10:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کے بعد پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

پی ایس ایل آفیشلز کے ایکشن توجہ کا مرکز ہیں، پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے شادی کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ پچھلے سال شادی کے دو دن بعد بین پی ایس ایل کھیلنے آگئے تھے۔

انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی سالگرہ مبارک بین، میں تمہارے لیے کیک لائی ہوں۔ تم یہ کیک کھا نہیں سکتے ، لیکن ہم سب یہ ضرور کھائیں گے ۔ میں یہ کہنا چاہتی ہوں یہ انتہائی لذیذ ہے ۔