شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر بن گئے

Published On 13 February,2022 09:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر بن گئے ہیں۔

کوئٹہ کیخلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی پی ایس ایل میں وکٹوں کی تعداد تریسٹھ ہو گئی۔ انہوں نے اٹھاون میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

چھیاسٹھ میچز میں اکسٹھ وکٹیں حاصل کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز دوسرے نمبر پر ہیں جو انجری کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔