دبئی:(دنیا نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اورریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ٹی 20ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے تیز ترین ہزار رنز بنانے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔
بابراعظم نے 26 میچوں میں ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جبکہ اس سے قبل ویرات کوہلی 30 میچوں میں تیز ترین ہزار رنز بنا چکے ہیں
پاکستانی کپتان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 187 اننگز میں عبور کرکے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کا ریکارڈ توڑا تھا۔