لاہور:(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ہاتھوں 10وکٹوں سے عبرتناک اورشرمناک شکست کھانے کے بعد بھارتیوں کی جلن ابھی تک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اسی سلسلے کی ایک کڑی قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر اور بھارت کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ کی سوشل میڈیا پر لفظی جنگ بھی ہے جو کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن چکی ہے۔
شاہینوں کے ہاتھوں ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں شکست کے بعد پہلے محمد عامر نے بھارتی سابق سپنر ہربھجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پوچھنا تھا پاجی نے اپنا ٹی وی تو نہیں توڑا ؟
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 25, 2021
جواب میں ہربھجن نے عامرکی گیند پر چھکا لگانے کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ چھکے کی لینڈنگ تمھارے گھر کے ٹی وی پرتو نہیں ہوئی تھی؟‘
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 26, 2021
سابق فاسٹ باؤلر نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہربھجن سنگھ کو اوقات یاد دلادی اور شاہد آفریدی کی ٹیسٹ میچ میں چار گیندوں پر چار چھکے لگانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’ آپ کی باؤلنگ دیکھ رہا تھا جب شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار گیندوں پر چار چھکے لگائے تھے۔‘
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 26, 2021
محمد عامر کے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ہربھجن سنگھ کے اندر کا انتہا پسند جاگ گیا اورسابق بھارتی کرکٹر نےگھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر کو فکسنگ کے طعنے دینا شروع کردیئے۔
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 26, 2021
فکسنگ کا طعنہ دینا ہی تھا کہ محمد عامر نے بھی ہربھجن سنگھ کی مڈل وکٹ اڑاتے ہوئے جواب دیا کہ لگتا ہے پاجی کو برا لگ گیا، بھاگو بھاگو لالا آیا ہے۔‘
دونوں کی لفظی گولہ باری میں سوشل میڈیا صارفین بھی کود پڑے اور اپنے اپنے پسندیدہ کرکٹر کی حمایت میں کھل کر خیالات کا اظہار کرتے رہے۔
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 26, 2021
یاد رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیکر 29سال بعد میگا ایونٹ میں روایتی حریف کے خلاف پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ۔