وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار، رضوان پہلے پاکستانی کھلاڑی

Published On 26 June,2021 09:53 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی ایس ایل چیمپئن ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پشاور زلمی کے خلاف فائنل کے دوران وکٹوں کے پیچھے تین شکار کر کے ایک اور کرکٹ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

محمد رضوان پی ایس ایل 6 میں وکٹوں کے پیچھے مجموعی طور پر 20 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے جو دنیا کی کسی بھی ٹی ٹونٹی لیگ کے ایک ایڈیشن میں پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے کئے گئے سب سے زیادہ شکار ہیں۔

رضوان کے پی ایس ایل 6 میں 12 میچوں میں کئے گئے شکاروں میں 18 کیچ اور 2 سٹمپ شامل تھے۔ وہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں وکٹوں کے پیچھے 20 آؤٹ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل ہیں جنہوں نے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں 16 آؤٹ کئے تھے۔