پی ایس ایل 6: پہلے ایلمی نیٹر میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیکرایونٹ سے باہر کر دیا

Published On 22 June,2021 05:18 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے پہلے ایلمی نیٹر میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کا 176 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر پورا کر لیا۔

پاکستان سپرلیگ کے پہلے ایلمی نیٹر میں سنسنی خیز ٹاکرا، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کا 176 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر پورا کر لیا، زلمی کے جارحانہ مزاج بلےبازحضرت اللہ زازئی 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، انہوں نے شاندار 5 چھکے اور 10 چوکے لگائے اور شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے۔

شعیب ملک کےذمہ دارانہ 30رنز،کامران اکمل، امام الحق، خالد عثمان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

سپر مقابلے میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے زلمی کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا تھا، بابراعظم 53 اورتھسارا پریرا 37 رنز بنا کرنمایاں رہے، شرجیل خان، مارٹن گپٹل دوبارہ پرفارم کرنےمیں ناکام رہے۔

پشاور زلمی کے محمد عرفان، وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کو فائنل میں پہنچنے کیلئے آج دوسرے ایلمی نیٹر میں اسلام آباد یونائٹیڈ کاچیلنج درپیش ہوگا۔