لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا لگ گیا، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے سینئر بیٹسمین فاف ڈوپلیسی ایونٹ سے آؤٹ ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے، فاف ڈوپلیسی آج رات جنوبی افریقا واپس روانہ ہوجائیں گے۔
جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فاف ڈوپلیسی ٹویٹر پر زخمی ہونے پر پریشان مداحوں کے لیے پیغام شیئر کیا تھا۔
Thank you everyone for all the messages of support. I m back at the hotel recovering. Have concussion with some memory loss but I will be fine. Hopefully be back on the field soon. Much love.
— Faf Du Plessis (@faf1307) June 13, 2021
ان کا کہنا تھا کہ تمام مداحوں کا شکریہ، ،میں صحت یاب ہوکر ہوٹل واپس آگیا ہوں، سر پر چوٹ لگنے سے وقتی طور پر یادداشت میں فرق محسوس ہورہا ہے لیکن میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوکر کرکٹ گراؤنڈ میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گے۔