لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا گھریلو معاملہ حل ہو گیا، وہ پی ایس ایل میچز میں نمائندگی کریں گے۔ دوسری جانب قومی باؤلر آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ نہ جیت سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اِن فارم باؤلر حسن علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں دوبارہ اِن ایکشن ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو مسئلے کی وجہ سے انہیں لیگ سے دستبردار ہونا پڑ رہا تھا لیکن ان کی اہلیہ نے بڑی سمجھداری اور ذمہ داری سے کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات سنبھال لیے ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان بھی ہو گیا، جو کہ بنگلا دیش کے مشفیق الرحیم نے جیت لیا، بدقسمتی سے حسن علی یہ اعزاز سے محروم ہو گئے۔