لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف زخمی ہوگئے ہیں۔
ابوظہبی میں ہونے والے ایونٹ پی ایس ایل 6 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف گزشتہ شب لاہورقلندرز کے خلاف میچ میں زخمی ہوئے تھے۔
— Islamabad United (@IsbUnited) June 10, 2021
باؤلنگ کے دوران فہیم اشرف کے بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی ہے جبکہ 5 ٹانکے بھی لگے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے فہیم اشرف کو چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اگلے میچز میں دستیاب نہیں ہونگے۔