لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا دیا۔ پانچویں ایڈیشن میں میزبان ٹیم نے ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔ بابر اعظم مرد میدان قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دی۔
UP! BABAR e AZAM doing what he does best!@KarachiKingsARY 118/2 (12.4 overs)#KKvPZ #HBLPSLV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2020
شہر قائد میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کی طرف سے ٹیم کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا۔ دونوں کا آغاز پر اعتماد میں کیا۔ دوسرے اوورز میں پی ایس ایل میں کم بیک کرنے والے شرجیل خان نے راحت علی کو شاندار چوکے لگا کر خطرناک ظاہر کیے۔
Here s a look at the beauty that got rid off Delport. https://t.co/l70AGuAPJG#KKvPZ #HBLPSLV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2020
تیسرے اوورز میں لیفٹ ہینڈ بیٹسمین شرجیل خان نے فاسٹ باؤلر حسن علی کو ایک ہی اوورز میں شاندار چھکے لگا کر حریف باؤلر کو بے بس کرنے کی کوشش کی تاہم تیسرے اوور کی آخری گیند پر حسن علی کی گیند پر ہارڈ ہٹر بیٹسمین 25 کے مجموعی سکور پر جلد بازی میں شعیب ملک کو کیچ تھما بیٹھا۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔
MATCHDAY
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 21, 2020
Zalmi Kings
Who will win? #Zalmi #YellowStorm #TayyarHain #HBLPSLV pic.twitter.com/9hiYplmamo
ون ڈاؤن بیٹسمین ڈیلپورٹ نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر سکور آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے سکور کو 73 کے مجموعی سکور تک پہنچایا، اس دوران ڈیلپورٹ 9 ویں اوورز میں 16 گیندوں پر 20 رنز بنا کر محمد محسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
کراچی کنگز کے بیٹسمین اور قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ شہر قائد کی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف شاندار شارٹس کھیلے۔
کراچی کنگز کو تیسرا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، اوپننگ بیٹسمین نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر 78 رنزبنائے، ان کی اس اننگز میں 7 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم نے 30 گیندوں پر 50 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ان کی اس باری میں 3 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ حسن علی کی گیند پر باؤنڈریز پر شعیب ملک نے زبردست کیچ تھاما۔
No one:
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2020
HBL PSL fans: pic.twitter.com/2JNVhBlwis
آخری اوور میں افتخار احمد نے حسن علی کی خوب پٹائی۔ انہوں نے تین گیندوں پر 16 رنز بنائے جس میں 1 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں 201 رنز بنائے۔ حسن علی نے دو جبکہ محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور ٹام بیٹن نے کیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے دو اوورز میں خطرناک انداز اپناتے ہوئے 26 رنز بنائے تاہم ٹام بنٹن 13 رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے اپنی پہلی ہی گیند پر چوکے لگا کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے تاہم دوسری ہی گیند پر غیر ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے جورڈن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
Yeh shaam phir,
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2020
Nahi aye gi... pic.twitter.com/3aZ9nBWm3C
پشاور زلمی کی تیسری وکٹ شعیب ملک کی صورت میں اٹھانا پڑی جب سینئر بیٹسمین جلد بازی میں رنز لینے گئے تو رارشد کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے، ملک نے 11 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں زلمی کو چوتھا نقصان کامران اکمل کا اٹھانا پڑا جو 81 رنز کے مجموعی سکور پر حریف باؤلر ڈیلپورٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بیٹسمین نے 26 گیندوں پر 43 رنز کی باری کھیلی۔
#KKvPZ #2nd-Inning Update: Its a Victory!! #KarachiKings wins its 1st match against @PeshawarZalmi by 10 runs!!! #HBLPSLV #YehHaiKarachi pic.twitter.com/9aihem4gwG
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 21, 2020
پشاور زلمی کو پانچویں نقصان لیام ڈاؤسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پر وکٹ کے عقب میں موجود محمد رضوان نے کیچ تھاما۔ بیٹسمین نے 16 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 20 گیندوں پر 30 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ عمید آصف نے بہت زبردست کیچ تھاما۔
AND IT S ALL OVER. SUPERMAN UMAID WINS IT FOR KARACHI.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2020
(also what a picture!)#KKvPZ #HBLPSLV pic.twitter.com/dmv1Zxr2cb
پشاور زلمی کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا سکی۔ لیونگسٹون 29 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کی طرف سے جورڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
PRINCE BOBBY pic.twitter.com/4XLyypMbBX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2020