سری لنکا کیخلاف سیریز، شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان

Last Updated On 27 September,2019 02:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران میچ فیس اپنے زلزلہ متاثرین بہن بھائیوں کو دوں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد ہر کوئی بڑھ چڑھ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے بے تاب ہیں جس کا اظہار آج چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بھی کیا، پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفیروں سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد زلزلے متاثرین کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن ابھی ہمیں کسی امداد کی ضرورت نہیں جب ہو گی ہم سب کو آگاہ کریں گے اسی پر عمل کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ملنے والی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے تباہی، آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئیں کوشش کریں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کریں جن کو اس وقت بہت سخت ضرورت ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میں اپنے پیارے وطن پاکستان میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کھیلوں گا جو میرے لیے فخریہ لمحہ ہے، 2009ء کے بعد یہ پہلا ون ڈے میچ ہے۔ عوام آئیں اور قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

 

شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں آئیں اور زلزلہ متاثرین سے متاثر ہونے والوں لوگوں کی مدد کریں، ہم سب اپنا اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کو بتا رہا ہوں کہ کیرم کیسے کھیلتے ہیں، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آرام کرتے ہوئے، اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے کی بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

دوسری طرف شاداب خان اور فہیم اشرف کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ دیکھنے کو ملا۔ ٹی 20 کرکٹ میں بولرز کی نئی رینکنگ میں فہیم اشرف دسویں پوزیشن پر ہیں جبکہ شاداب کا تیسرا نمبر ہے۔

رینکنگ جاری ہونے کے بعد فہیم اشرف نے آئی سی سی کی ٹویٹ کو ہی آگے بڑھاتے ہوئے شاداب کو مخاطب کیا اور پنجابی میں لکھا کہ ’بھائی میں تمہارے پیچھے آرہا ہوں‘۔ بچ کے رہنا میرے فارم لگی ہوئی ہے۔۔۔تیرے بھائی کی گیندیں بہت تیز ہو رہی ہیں۔

 

اس پر شاداب خان بھی چپ نہیں رہے اور انہیں جواب دیا کہ کوئی نہیں ویر جی (بھائی جی) اپنی بھی گوگلی جگہ پر ہو رہی، ایک نمبر پر نظر ہے اپنی۔ ابھی بڑا دور ہے میرا بھائی محنت کرو محنت۔