آسٹریلیا کیخلاف میچ اہم، پاکستان کو بڑا سکور بنانا ہو گا: وسیم اکرم

Last Updated On 08 June,2019 05:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) لیجنڈز فاسٹ باؤلر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کینگروز کیخلاف میچ میں پاکستان کو بڑا سکور بنانا ہو گا اور اپنی وکٹیں بچا کر رکھنی ہوں گی۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ بہت اہم ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ فنچ الیون کو ہرانے کے لیے سرفراز احمد کو میچ میں بڑا سکور کرنا ہو گا۔ رنز اٴْسی صورت میں بنیں گے جب وکٹیں ہاتھ میں ہوں گی۔ بولرز اٴْسی صورت میں ہی رنز کا دفاع کر سکیں گے جب رنز سکور بورڈ پر ہوں گے۔

سوئنگ کے سلطان نے سری لنکا کیخلاف بارش کی نذر ہونے والے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ انگلینڈ کا موسم ہمیشہ ایسا رہتا ہے۔

وسیم اکرم کا سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کو 92 ورلڈ کپ کی پرفارمنس سے موازنہ کرنے اور قیاس آرائیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دعا ہے ویسا ہی نتیجہ ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیت جائے۔

یاد رہے کہ 92 ورلڈکپ میں بھی پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہارا تھا اور اٴْس ٹورنامنٹ میں بھی گرین شرٹس کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔