کرکٹ ورلڈکپ: آج دو میچز شیڈول،پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا مدمقابل

Last Updated On 01 June,2019 11:28 am

کارڈف: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، نیوزی لینڈ کا سری لنکا اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں افغانستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا مدمقابل ہونگے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے 2015 کے عالمی کپ میں افغانستان کو 275 رنز سے شکست دی تھی۔

آج کے میچ میں ڈیوڈ وارنر آسٹریلین ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ وہ پاؤں میں تکلیف کی وجہ سے سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ انہوں نے گزشتہ روز پریکٹس سین کے دوران فیلڈنگ ڈرلز کے بجائے بیٹنگ ٹریننگ کو ترجیح دی اور انہیں پہلا میچ کھیلنے کیلئے فٹنس مسائل کا بھی سامنا نہیں ہے۔ ٹیم انتظامیہ نے بھی انہیں فٹ قرار دیدیا۔