ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنےکیلئے گرین شرٹس مارکیٹ میں دستیاب

Last Updated On 31 May,2019 09:03 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ میں ورلڈ کپ کا آغاز، پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے گرین شرٹس مارکیٹس میں دستیاب ہیں، شائقین پر امید ہیں کہ سرفراز الیون میگا ایونٹ میں فتح کے جھنڈے گاڑے گی۔

کرکٹ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، انگلینڈ میں ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا، قومی ٹیم پہلے میچ میں آج کالی آندھی سے ٹکرانے کو ہے، قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے پاکستانی شائقین بھی گرین شرٹس خریدنے مارکیٹس پہنچ گئے۔ بچے ہوں یا بڑے سب شاہینوں کی جیت کے لئے پر امید ہیں۔

والدین بھی بچوں کے لئے گرین شرٹس کی دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں، مارکیٹ میں 300 سے 1200 روپے تک میں ٹی شرٹس دستیاب ہیں۔ ورلڈ کپ میں شریک دیگر ٹیموں کی شرٹس بھی بازاروں میں موجود ہیں۔