ورلڈ کپ میں پاکستان کا رنگ نمایاں، آسٹریلیا سمیت 4 ٹیموں میں کھلاڑی جوہر دکھائیں گے

Last Updated On 31 May,2019 10:21 am

لندن: (دنیا نیوز) کرکٹ کے عالمی میلے میں پاکستان کا رنگ نمایاں نظر آئے گا۔ سرفراز الیون تو اپنا جوش دکھائیں گے ہی، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز حتیٰ کہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھی اپنے پاکستانی کھلاڑی پر مان ہو گا۔

بارہویں ورلڈکپ میں دس ٹیمیں ایک ٹرافی کے لیے جان لڑائیں گی، اس کرکٹ میلے میں پاکستانی کھلاڑی صرف ٹیم سرفراز الیون میں ہی نہیں، میزبان انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ٹیم بنچ پر بھی دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، ورلڈکپ 1992 کی چیمپئن ٹیم کے لیگ سپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ ہیں، دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق میزبان انگلینڈ کو بھی پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کے گر سکھائیں گے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی طاقت بھی پاکستانی نژاد عثمان خواجہ سے بڑھے گی۔