’جنون ‘ نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کیلئے نیا گانا ریلیز کر دیا

Last Updated On 29 May,2019 06:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوفی بینڈ ’جنون ‘ نے 15 برس بعد کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کیلئے نیا گانا ریلیز کر دیا۔

علی عظمت، سلمان احمد اور برائین او کونل دوبارہ ایک ساتھ مل کر جلوہ افروز ہوئے اور ‘جنون‘ بینڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

سلمان احمد کے مطابق پاکستان کو متحد کرنے کےلئے ہم اکٹھے ہوئے ہیں، ہمارا نیا گانا قومی ٹیم کی بھرپور حمایت اور مورال بلند کرنے کے لیے بنا ہے۔

معروف گلوکار اور بینڈ کے رکن علی عظمت کا کہنا ہے کہ گیت تمام پاکستانیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 22 سال قبل 1996کے کرکٹ ورلڈ کپ کےلئے جنون بینڈ کا گانا ’ جذبہ جنون‘ پیش کیا گیا تھا جس کا شمار 90 ء کی دہائی کے مقبول ترین ملی نغموں میں ہوتا ہے جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔