کرکٹ ورلڈ کپ، شاہین اپنا پہلا میچ جمعے کو ونڈیز کے خلاف کھیلیں گے

Last Updated On 29 May,2019 10:33 pm

لندن: (دنیا نیوز) تیاریوں کا وقت ختم، امتحان کی گھڑیاں آ پہنچیں، ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ عالمی مقابلوں میں کیربیئنز کا پلڑا بھاری رہا، دس میں سے سات بار بازی اپنے نام کی۔

ورلڈ کپ کا معرکہ، پاکستان کی جمعے کو پہلی آزمائش، مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ قومی ٹیم نے نوٹنگھم میں پڑاؤ ڈال لیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

سرفراز جیت کیلئے بے قرار اور محمد عامر، شاداب اور وہاب عمدہ باؤلنگ کروانے کو بے تاب ہیں۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں گرین شرٹس کے خلاف کیربیئنز کا پلڑا بھاری ہے، دس میں سے سات بار بازی اپنے نام کی جبکہ تین میچوں میں پاکستان فاتح رہا۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 31 مئی کو گیارہویں بار آمنے سامنے ہوں گی۔