مشن ورلڈکپ: پاکستان کا دوسرا وارم اپ امتحان کل بنگلا دیش سے ہو گا

Last Updated On 25 May,2019 03:41 pm

لندن: (دنیا نیوز) مشن ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا وارم اپ امتحان کل بنگلا دیش سے ہو گا، افغانستان کے ہاتھوں 3 وکٹ کی شکست نے قومی شاہینوں کو جیت کے لیے پرجوش کر دیا۔

دوسرا میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا، افغانستان کے پورے اوور نہ کھیلنے، 262 کا کم ٹوٹل بنا کر تین وکٹ سے وارم اپ میچ ہارنے والے کھلاڑیوں کی سخت محنت، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینا بہایا۔

ہیپاٹائٹس کو کلین بولڈ کرنے والے شاداب خان اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی ہو یا 2015 اور 2011 کا ورلڈکپ پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف تمام وارم اپ میچز میں فتح سمیٹی ہے۔