انگلینڈ کیلئے بری خبر، آئن مورگن ٹریننگ کے دوران انگلی زخمی کرا بیٹھے

Last Updated On 24 May,2019 10:22 pm

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے لیے ورلڈکپ سے قبل بری خبر آ گئی، کپتان آئن مورگن ٹریننگ کے دوران انگلی زخمی کروا بیٹھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن ٹریننگ سیشن کے دوران اپنی بائیں ہاتھ کی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ہاتھ کی انگلی کا ایکسرے بھی کیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈکپ کی فیورٹ قرار دی جانے والی ٹیم کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں کیونکہ رواں ہفتے کے دوران ٹیم نے دو وارم اپ میچ کھیلنے ہیں، پہلے میچ میں آسٹریلیا کیساتھ مد مقابل ہونا ہے تو دوسرے میچ میں پیر کو افغانستان سے پنجہ آزمائی کرنا ہے۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ سائوتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔