وارم اپ میچ: سائوتھ افریقہ نے سری لنکا کو ہرا دیا

Last Updated On 24 May,2019 11:47 pm

کارڈف: (دنیا نیوز) سائوتھ افریقہ نے ورلڈکپ وارم اپ میچ میں سری لنکا کو ہرا دیا۔ پروٹیز ٹیم کے 339 رنز کے ہدف میں لنکن ٹائیگر کی ٹیم 251 پر آئوٹ ہو گئی۔

سائوتھ افریقہ کی اننگز۔۔۔۔۔۔
سائوتھ افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔ پروٹیز ٹیم کی طرف سے کپتان فاف ڈوپلیسی نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آملہ 65 سکور بنا سکے۔ وان ڈر ڈوسن کی باری 40 تک محدود رہی۔

سری لنکا کی طرف سے سورنگا لکمل، نوان پردیپ نے 2.2 وکٹیں لیں۔ مینڈس اور ڈی سلوا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

سری لنکا کی اننگز۔۔۔۔۔
ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کی ٹیم 251رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ کپتان کورورتنے 87 کیساتھ نمایاں رہے۔ سینئر بیٹسمین میتھیوز کی باری 64 تک محدود رہی۔

مڈل آرڈر بیٹسمین مینڈس 37 سکور بنا سکے دیگر بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پوری ٹیم 251 رنز پر بنا سکی۔

پروٹیز ٹیم کی طرف سے پھلواکیو نے 4 شکار کیے۔ نگیڈی نے دو، ڈومینی، ربادا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔