کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو پہلی شکست کا مزہ چکھا دیا

Last Updated On 26 February,2019 03:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو پہلی شکست کا مزہ چکھا دیا۔ ایک سوستاسی رنز کا ہدف چار وکٹوں پر عبورکیا۔ کولن انگرام نے ایک سو ستائس رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔

شارجہ میں سپر لیگ کا ایک اور سنسنی خیز مقابلہ، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات کو بریک لگا دی۔ ایک سو ستاسی رنز کا ہدف چار وکٹوں پر عبور کیا۔

کولن انگرام کی طوفانی اننگز، کسی بولر کو نہ بخشا اور انسٹھ گیندوں پر ایک سو ستائس رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ وکٹوں پر ایک سو چھیاسی رنز بنا سکی۔ رلی روسو نے چوالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

عمر اکمل کا بلا خوب چلا۔ پچپن رنز بنائے، ایک دو نہیں پورے پانچ چھکے لگائے۔ کراچی کنگز کے عامر یامین نے تین شکار کئے۔