کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں زلمی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا، سابق کپتان یونس خان نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔
کوئٹہ کے افتخار کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخواہ کے بعد دوسرے زلمی مدرسہ لیگ کا ایڈیشن شروع ہو گیا۔ اسٹار ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے زلمی مدرسہ لیگ کے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔
As promised, we have landed in the beautiful province of Balochistan with Zalmi Madrasa League 2. This is a great opportunity for all the aspiring Madrasa Students to showcase their talent. Excitement can be seen throughout the region. #ZalmiMadrasaLeague2 #ZalmiReachesQuetta pic.twitter.com/sgM2Vs54c6
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) December 4, 2018
زلمی مدرسہ لیگ کا مقصد مدارس کے طلباء کو مین سٹریم میں لانا اور انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں 9 ٹیمیں شریک ہیں اور فائنل 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
یونس خان اس موقع پر کھلاڑیوں میں گھل مل گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مدارس کے طلبہ بھی یونس خان کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش تھے۔