لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیئے قومی ٹیم کی تشکیل کے لئے مشاورت شروع کر دی گئی، فاسٹ باولر محمد عامر کی واپسی یقینی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر ٹیم پاکستان نے جنوبی افریقہ جیسی سخت سیریز کے لئے اڑان بھرنی ہے جہاں کندیشن متحدفہ عرب امارات سے یکسر مختلف اور کھٹن ہیں، جس کے لیئے سلیکٹرز نے فاسٹ باولر محمد عامر کو ٹیم کی ضرورت قرار دے دیا ہے انہیں اف سپنر بلال آصف کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عباس بھی انجری سے صحت یاب ہو کر جنوبی افریقہ سیریز کیلئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور امام الحق کے ساتھ شان مسعود کو تیسرے اوپنر کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں سعد علی، حسن علی، میر حمزہ، فہیم اشرف، شاہین افریدی، اسد شفیق، اور یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو شیڈول ہے جب کہ پہلا پریکٹس میچ 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔