کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 715 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 0.63 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 800 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 444 رہی، انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 513 رہی۔
ایک ہفتے میں 120 ارب روپے مالیت کے 2.96 ارب شیئرز کا لین دین ہوا، شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 106 ارب روپے اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 106 ارب روپے بڑھ کر 13.96 ٹریلین روپے ہوگئی۔