آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 30 سے 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں: محمد اورنگزیب

Published On 19 February,2025 02:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 30 سے 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کیلئے اہم پیشرفت ہوئی، حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کیلئے اہم فیصلے کئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کیلئے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں۔