بنگلا دیشی صحافیوں کے وفد کا دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ

Published On 19 February,2025 07:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) بنگلا دیشی صحافیوں کے وفد نے لاہور میں دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، گروپ ایم ڈی نوید کاشف، سی او او دنیا میڈیا گروپ تسنیم عارف اور سٹاف نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

بنگلا دیشی وفد کو دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا، ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، بنگلا دیشی وفد نے جدید انفراسٹرکچر اور تجربہ کار ٹیم کی موجودگی میں دنیا میڈیا گروپ کو نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کا بہترین میڈیا ہاؤس قرار دیا۔

وفد کے ارکان نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے نزدیک پاکستان کی بطور برادر اسلامی ملک بہت اہمیت ہے۔