کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لی ہوئی تصویر شیئر کی جس میں وہ عالیار کو آسمان کی طرف اچھال کر کھیل رہے تھے۔
اس تصویر میں عالیار کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم باپ بیٹے کی محبت کو دیکھا جاسکتا ہے، شاہین آفریدی نے تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن تو نہیں لکھا تاہم ایک دل کا ایموجی بناکر محبت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے عالیار رکھا ہے۔