راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری بانی سے ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل صحت مند ہیں، بانی کو جیل میں سہولیات مل رہی ہیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے، عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔