کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شادی ہالز پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کر دیا۔
کراچی میں ایف بی آر حکام سے شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کے مطابق شادی ہال میں تقریب کرنے پر بکنگ کرانے والی پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا، ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا، شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا، ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔
رانا رئیس نے کہا کہ شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر کی پالیسی کا خیال رکھیں۔