کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 668 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 864 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 201 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 9 کروڑ 28 لاکھ 81 ہزار 507 روپے مالیت کے 25 کروڑ 68 لاکھ 74 ہزار 960 شیئرز کا لین دین ہوا۔