پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 91 ہزار کی بلند ترین سطح پر

Published On 29 October,2024 09:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 6 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 201 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کمی آئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.68 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔