کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 86 ہزار 466 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 807 پوائنٹس اضافے کیساتھ 86 ہزار 57 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 9 کروڑ 16 لاکھ 44 ہزار 695 روپے مالیت کے 41 کروڑ 55 لاکھ 51 ہزار 315 شیئرز کا لین دین ہوا۔