اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے چین سے فنانسنگ کیلئے پاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، اقتصادی امور ہائی وے اپگریڈیشن کیلئے فنانسنگ پر چائنیز حکام سے بات کر رہے ہیں، ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالر کی فانسنگ لانگ ٹرم کیلئے حاصل کی جائے گی۔
اپگریڈیشن کیلئے چائینیز فرم کو پاکستان کی فرم کیساتھ شراکتداری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جانے کا امکان ہے، اپگریڈیشن پلان میں اعلیٰ معیار کے پل، مستحکم ڈھلوان اور گنجان شہروں کے ارد گرد بائی پاسز شامل ہیں۔
ہائی وے کی اپگریڈیشن مسافر بردار، کارگو ٹرانسپورٹرز اور اقتصادی ترقی کیلئے اہم ثابت ہو گی، قراقرم ہائی وے کی اپگریڈیشن کیلئے ورکنگ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بات چیت فائنل ہونے پر چین سے معاہدے کیلئے پاکستان سے ہائی لیول وفد چین کا دورہ کر سکتا ہے، چین سی پیک فیز ٹو میں ایگری سروسز، آئی ٹی سمیت 4 معاہدوں پر مزید دستخط جلد کرے گا۔