ایم ڈی آئی ایم ایف سے وزرائے خزانہ، مالیاتی اداروں کے سربراہان کی ملاقات

Published On 23 October,2024 11:32 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایم ڈی آئی ایم ایف سے وزرائے خزانہ، مالیاتی اداروں کے سربراہوں نے مشترکہ ملاقات کی۔

وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت کی، وزیر خزانہ نے امداد فراہمی کے فریم ورک میں سماجی تحفظ کے اقدامات کی شمولیت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے ماحولیاتی استحکام کیلئے امداد کی فراہمی مزید بڑھانے کی سفارش کی، ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک کی امداد کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پر زور دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے رعایتی قرضہ جات کی فراہمی کے طریقہ کار کو بہتر بنائے رکھنے کی کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا۔