کراچی: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروباری دن کے اختتام پر 579 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 840 پوائنٹس کی سطح پر بند ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔