کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 620 پوائنٹس کمی کے ساتھ 85 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 86 ہزار 205 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 32 کروڑ 89 لاکھ 27 ہزار 488 روپے مالیت کے 21 کروڑ 98 لاکھ 78 ہزار 282 شیئرز کا لین دین ہوا۔