کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر میں کمی کے باعث انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کیساتھ 280 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔