کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد اضافے کا رحجان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 50پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔