کراچی: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی روپے کی قدر بحال ہو گئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کامثبت آغاز ہوا ہے۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہو کر 278 روپے 35 پیسے ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے40 پیسے کا تھا۔
سٹاک ایکسچینج
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80 ہزار 900 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔